بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

باپ نے شیرخوار بچے کو خوفناک حادثے سے بچالیا

اشتہار

حیرت انگیز

والدین اپنے بچوں کی جان بچانے کے لیے زندگی بھی داؤ پر لگادیتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو برازیل کے شہر ساؤ فلیکس ڈوزنگو سے سامنے آئی ہے جس میں باپ نے ایک سالہ بچے کو خوفناک حادثے سے بچالیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچہ موٹر سائیکل پر بیٹھا ہے اور والد اس کے قریب ہی کھڑے ہیں اچانک ہی ان کی نظر تیز رفتار کار کی جانب پڑتی ہے۔

والد نے جیسے ہی کار کی طرف دیکھا تو پلک جھپکتے ہی اپنے بیٹے کو موٹر سائیکل اٹھا لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار موٹر سائیکل کو روندتے ہوئے فرار ہوجاتا ہے۔

بعدازاں والد بچے کو اہلیہ کو دیتے ہوئے غصے میں اپنی کیپ زمین پر پھینکتے ہیں اور ڈرائیور کا پیچھا کرنے جاتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور والد کو ’ہیرو‘ قرار دے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں