منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’کپل دیو دنیا تم پر تھوکے گی‘ یوراج سنگھ کے والد کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کا دھونی کے بعد بھارت کو اولین ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان کپل دیو کو دھمکی آمیز بیان وائرل ہو رہا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ جو بھارت کے سب سے کامیاب کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف بیان دینے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، اب انڈیا کو 1983 میں پہلا ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپل دیو کو بھی دھمکی دے دی ہے۔

یوگراج سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں کپل دیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ تم خود کو بڑا چیمپئن کہتے ہیں میں نے تم سے کہا تھا کہ تمہارا وہ حال کر کے چھوڑوں گا کہ دنیا تم پر تھوکے گی۔

- Advertisement -

اس ویڈیو میں یوگراج سنگھ یہ کہتے ہیں کہ کپل دیو نے انہیں بھارتی بھارتی کرکٹ ٹیم سے کپل دیو نے نکلوایا تھا جس کے بعد ان کا کیریئر ختم ہو گیا تھا، میں نے اس وقت کہا تھا کہ کپل تمہارا وہ حال کر کے چھوڑوں گا کہ دنیا تم پر تھوکے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں نے اپنے بیٹے یوراج سنگھ کے کیریئر کو کامیاب بنانے کے لیے محنت کی اور آج دیکھ لو کپل کے پاس صرف ایک ٹرافی ہے جب کہ میرے بیٹے کے پاس 13 ٹرافیاں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یوگراج سنگھ نے کہا کہ میں دھونی کو زندگی میں کبھی معاف نہیں کروں گا، اُسے آئینے میں اپنا چہرہ دیکھنا چاہئے، وہ بہت بڑا کرکٹر ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کے خلاف جو کیا اب سب کچھ سامنے آرہا ہے۔

واضح رہے کہ یوگراج سنگھ نے بھارت کے لیے کرکٹ کھیلی ہے اور کپل دیو کے ان کے تعلقات 1981 سے کشیدہ چلے آ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں