لگژری گاڑی فراری کو بیل گاڑی کی ضرورت پڑ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ساحلوں پر گاڑی چلانا دلکش لمحہ ہوتا ہے لیکن فراری گاڑی ساحل میں ریت پر پھنسی جس پر اسے نکالنے کے لیے بیل گاڑی کی ضرورت پیش آگئی۔
رائے گڑھ کے ریوڈنڈا بیچ پر پر پیش آیا جہاں فراری ریت میں پھنسی گئی جسے صرف ایک غیر متوقع نجات دہندہ یعنی بیل گاڑی کے ذریعے نکالا گیا۔
فراری گاڑی کو جو اپنی لگژری کے لیے مشہور ہے اسے ممبئی کے دو سیاحوں نے صبح کی سیر کے دوران ریت پر چلانے کی کوشش کی لیکن گاڑی ریت میں جاتے ہی دھنس گئی اور اسے نکالنے کی تمام کوششیں بے کار ثابت ہوئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپورٹس کار کو ریت میں پھنسا دیکھ کر ہجوم جمع ہوگیا اور لوگوں اسے باہر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں بعد میں قریب سے گزرنے والی بیل گاڑی کے ذریعے اسے ٹو کیا گیا۔
بیل گاڑی کے مالک نے لگژری کار سے رسی باندھی اور اسے بیلوں کی طاقت سے کینچ کر ریت سے باہر نکالا۔
فراری کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر سوشل میدیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔