تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

کروڑوں روپے کی ’فراری‘ معمولی حادثے میں تباہ، ویڈیو وائرل

برطانیہ میں چار کروڑ کی لگژری گاڑی ’فراری‘ حادثے میں تباہ ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فراری ایس ایف 90 اسٹریڈل جس کی مالیت تقریباً 4.16 کروڑ روپے سے زائد تھی برطانیہ میں کھڑی کاروں سے ٹکرا گئی۔

یہ واقعہ انگلینڈ کے شہر برمنگھم کے ہیگلے روڈ پر پیش آیا جس کی ویڈیو قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لگژری کار کہیں سے آتے ہوئی پارکنگ میں کھڑی پانچ گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

وائرل ویڈیو میں ڈرائیور کو حادثے کے بعد کھڑکی سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور دیگر کاروں کے مالکان کے پہنچنے سے پہلے وہاں سے فرار ہوگیا۔

فراری کو آگے سے مکل طور پر تباہ دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے بونٹ کے ٹکڑے سڑک پڑے ہوئے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ براہ کرم باہر جاتے وقت محتاط رہیں اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور اہلکار کار کے ڈرائیور کو تلاش کررہے ہیں۔

ویسٹ مڈلینڈز فائر اینڈ ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی بھاگ گیا ہم نے گاڑی کو اٹھا کر پولیس کے پاس چھوڑ دیا۔

یہ ویڈیو وائرل ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین فراری کی تباہ حالت کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

Comments

- Advertisement -