اشتہار

ویڈیو: ’فائر ہیئر کٹ‘ کا خوفناک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

سیلون میں ہیئر ڈریسر کی جانب سے کٹنگ کے لیے بال اور قینچی کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن کچھ سیلون میں نئے طریقے آزمائے جاتے ہیں جسے فائر ہیئر کٹ کا نام دیا جاتا ہے۔

فائر ہیئر کٹ کے دوران حجام پہلے بالوں پر آتش گیر پاؤنڈر لگاتے ہیں بعد میں اس میں آگ لگتی ہے تو بال کاٹنے کا سلسلہ شروع کیا جاتا ہے لیکن بھارتی ریاست گجرات میں اس عمل کا خوفناک انجام ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حجام نے جیسے ہی فائر ہیئر کٹ شروع کیا تو وہ اس پر قابو پانے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں نوجوان جھلس کر زخمی ہوگیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق عارف شاہ نامی نوجوان بال کٹوانے کے لیے گیا اور اس نے حجام سے ’فائر ہیئر کٹ‘ کی درخواست کی۔

جب حجام بال کاٹنے لگا تو متاثرہ شخص کے دوست اس کی ویڈیو ریکارڈ کرنے لگے کیونکہ نوجوان سوشل میڈیا پر متحرک رہتا تھا اور اپنے انسٹاگرام  پیج پر اس کی ویڈیو شیئر کرنا چاہتا تھا لیکن اس کا انجام الٹ ہی ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیمیکل چھڑکنے کے بعد جب حجام نے ماچس جلائی تو پورے سر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا اور اس کے چہرے، گردن اور سینے پر چوٹیں آئیں۔

پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی اطلاع دی گئی تھی، حجام اور حادثے کے وقت سیلون میں موجود تمام افراد کا بیان لینے کے بعد واقعے تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں