بھارت میں کالج کی طالبات لڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کالج کی زندگی طالب علموں کے لیے یادگار ہوتی ہیں کیونکہ وہ دوستوں کے ساتھ ہلہ گلا کرتے ہیں کسی بات پر نوک جھونک بھی ہوتی ہے اور یہ سارے لمحات یادگار ہوتے ہیں۔
تاہم لڑکیوں کے درمیان تنازع اور لڑائی غیر معمولی واقعہ ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر کالج کے کیمپس میں دو لڑکیوں کی لڑائی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ایک دوسرے کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیوں ایک دوسرے کو مار رہی ہیں اس دوران ایک شخص آتا ہے جو ان کی لڑائی کو ختم کروا دیتا ہے۔
No context kalesh b/w Two Girls inside Amity university Noida pic.twitter.com/PXSYBalrWQ
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) September 13, 2023
سوشل میڈیا صارف نے بتایا کہ ’مذکورہ واقعہ امیٹی یونیورسٹی نوئیڈا میں پیش آیا۔‘
طالبات کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔