بھارت میں لڑکی کا عجیب و غریب مشغلہ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔
بھارت میں لڑکی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو انوکھا مشغلہ رکھتی ہے جس میں وہ مچھروں کو مارتی ہے اور اس کا ٹریک ریکارڈ بھی رکھتی ہے۔
انسٹاگرام پر آکانکشا راوت نے اپنی بہن کی عادت سے متعلق بتایا۔
خاتون نے بتایا کہ یہ میری بہن ہے آپ یقین نہیں کریں گے کہ اس کا شوق کیا ہے، وہ اپنے مارے جانے والے مچھر کا ریکارڈ رکھتی ہے اور اسے نام بھی دیتی ہے۔
آکانکشا نے سفید شیٹ دکھائی جس میں مچھر کی موت کا وقت، نام اور جگہ درج ہے، مثال کے طور پر کچن میں مارے گئے مچھر کا نام ریش تھا اور اس کی تفصیلات بھی درج ہیں۔
لڑکی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’پوری مچھر برادری خوفزدہ ہے۔‘
دوسرے صارف نے اسے ’اگلے درجے کا شوق قرار دیا۔‘
لڑکی کے مچھر مارنے کے شوق سے سوشل میڈیا صارفین خوب قہقہے لگا رہے ہیں۔