ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

بکری گھاس دیکھ کر بجلی کے تاروں پر چڑھ گئی؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بکری گھاس دیکھ کر بجلی کے تاروں پر چڑھ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں سفید بکری کو برقی تاروں پر سکون سے توازن قائم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بکری تاروں کے اوپر پڑی گھاس کو کھا رہی ہے اور تاروں پر باآسانی کھڑی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بکری اونچائی یا ممکنہ خطرے سے بے خبر ہے، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ اس منظر نے ناظرین کو حیران اور محظوظ کیا ہے۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین بکری کی بہادری سے متاثر ہوئے وہیں کچھ اس کے بارے میں تشویش میں مبتلا ہیں کہ وہ وہاں تک کیسے پہنچی ہے۔

بکری کو باحفاظت کیسے اتارا گیا یہ منظر ویڈیو میں ریکارڈ نہیں ہوسکا ہے تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو کے اے آئی سے بھی جوڑا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Times Now (@timesnow)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں