منگل, اپریل 8, 2025
اشتہار

92 سالہ خاتون چند سیکنڈ میں 7 فٹ اونچا دروازہ پھلانگ کر نرسنگ ہوم سے فرار

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں 92 سالہ خاتون چند سیکنڈ میں 7 فٹ اونچا گیٹ پھلانگ کر نرسنگ ہوم سے فرار ہوگئی۔

مشرقی چین میں 92 سالہ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ 24 سیکنڈز میں 2.15 میٹر اونچے دروازے کو پھلانگ کر نرسنگ ہوم سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

شانڈونگ صوبے میں یہ واقعہ جولائی 2024 میں پیش آیا جس کی ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

ویڈیو میں بزرگ خاتون کو مہارت سے دھاتی گیٹ کے اوپری حصے کو پکڑ کر اسے پھلانگ کر باہر کی طرف اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نرسنگ ہوم کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ خاتون جس کا قد 1.6 میٹر ہے اور شدید الزائمر کی بیماری میں مبتلا ہے، ورزش میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور آخر کار اسے نرسنگ ہوم کے عملے نے قریب ہی پایا۔

مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاتعداد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’جہاں مرضی ہوتی ہے وہاں راستہ ہوتا ہے۔‘ دوسرے صارف نے کہا کہ ’جب خاندان آپ کو نرسنگ ہوم میں چھوڑ دے تو آپ یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں