اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

دولہا کے والد نے دلہن کے گھر پر طیارے سے نوٹوں کی بارش کردی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر حیدرآباد میں دولہا کے والد نے دلہن کے گھر پر طیارے سے نوٹوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شادی کی تقریبات کے دوران دولہے کے گھر والوں کی جانب سے بارات میں پیسے لٹانے کے رجحانات بڑھتے جارہے ہیں اور پنجاب میں اکثر موبائل فون اور ڈالرز کی برسات کی جاتی ہے۔

اب سندھ کے شہر حیدرآباد میں ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دولہے کے والد نے مبینہ طور پر دلہن کے گھر پر نقد رقم لٹانے کے لیے ہوائی جہاز کرائے پر لیا اور اس کے گھر پر نوٹوں کی بارش کی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں ہوائی جہاز کے ذریعے دلہن کے گھر پر نقد رقم کی بارش کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ لوگوں کو فون پر ویڈیو ریکارڈ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کچھ لوگ ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ ’دلہن کے والد کی فرمائش… دولہے کے والد نے اپنے بیٹے کی شادی کے لیے جہاز کرائے پر لیا اور لاکھوں روپے دلہن کے گھر گرا دیے‘۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں جبکہ کچھ صارفین اسے دولت کی نمائش بھی قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آسمان سے نقدی پھینکنے کے بجائے اس رقم کو پسماندہ افراد کی مدد کے لیے استعمال کیا جاسکتا تھا۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ ایک مثال ہے کہ اپنی دولت کو ایسے خرچ نہ کریں۔‘

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں