اتوار, اپریل 13, 2025
اشتہار

ہوٹل کے کمرے میں ’رونے کی آوازوں‘ نے لڑکوں کو خوفزدہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی سے تعلق رکھنے والے دوستوں کا گروپ اتراکھنڈ کی رشی کیش کے ہوٹل میں ’رونے کی آوازوں‘ کو سن کر خوفزدہ ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی گئی جو وائرل ہوگئی، فوٹیج میں دوستوں کو ’رونے کی آوازوں‘ سے متعلق پتا لگانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو مبینہ طور پر رات کے 3 بجکر 28 منٹ پر ہوٹل میں سن رہے تھے جس میں وہ ٹھہرے ہوئے تھے۔

کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ’بالوں‘ کا ایک گچھا کمرے کی بالکونی سے لٹکا ہوا ہے، لڑکوں کے مطابق وہ جس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں اس میں کم از کم 50 کمرے ہیں، جیسے جیسے لٹکے ہوئے بالوں کے بارے میں الجھن بڑھتی جارہی تھی اور رونے کی آوازیں بھی آرہی تھیں۔

اسی دوران انہون نے تیسرے دوست کو جگانا شروع کردیا جو تمام واقعے سے بے خبر ہوکر سو رہا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rahul nagar (@delhi_ke_teen_dost)

سوشل میڈیا صارفین واقعے کو جعلی قرار دے رہے ہیں اور قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ واقعہ اسکرپٹڈ ہے اور اسے آن لائن توجہ حاصل کرنے کے لیے شیئر کیا گیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’دوست، برائے کرم مجھے تفصیل سے بتائیں کہ کیا ہوا ہے یہی واقعہ میرے ساتھ بھی چمولی ضلع میں کزنز کے ساتھ پیش آیا تھا جہاں ہمیں ایک حقیقی بھوت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ہم نے پہلی بار ہوٹل کے کمرے کے باہر چھن چھن کی آواز سنی تھی کیونکہ ہوٹل اتنا اچھا نہیں لیکن ہم صرف اگلی صبح دہلی کے لیے رات گزارنا چاہتے تھے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بھائی یہ اتراکھنڈ ہے یہاں یہی ہوتا میرے ساتھ بھی ہوچکا ہے۔‘ ایک اور صارف نے کہا کہ ’بھائی اس کے بعد کیا ہوا بتاؤ۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں