جم میں ورزش کے دوران پیش آئے خوفناک حادثے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے۔
فٹ رہنے کے لیے لوگ جم کا رخ کرتے ہیں اور وہاں پر وہ بھاری بھرکم وزن بھی اٹھاتے ہیں لیکن وزن اٹھاتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیے ورنہ کوئی حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔
حال ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس سے لوگوں کو سبق ملتا ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں ایک شخص جو وزن اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، وہ شخص اپنی ورزش کررہی رہا تھا جب پیچھے سے ایک اور شخص وزن اٹھاتے وقت توازن کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں وہ دوسرے آدمی کی طرف گر پڑا۔
اس دوسرے شخص کے ہاتھوں میں بھاری وزن تھا جو خوش قسمتی سے اس شخص پر گرنے کے بجائے نیچے گرا اور وہ شخص اس کے سر سے ٹکرا گیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ برازیل میں بہت پہلے پیش آیا تھا تاہم اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہونے لگی ہے۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی لوگوں نے ہر طرح کے ردعمل کا اظہار کرنا شروع کر دیا جہاں اکثریت حیران رہ گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ جب اس کا توازن بگڑا تو اسی دوران اس کو وزن پھینک دینا چاہیے تھا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’اس شخص کے جم میں داخلے پر پابندی لگادینی چاہیے،‘