ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کو تھپڑ دے مارا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کیچ چھوڑنے پر ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ دے مارا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ کے دوران کامران غلام نے پشاور زلمی کے جارحانہ بلے باز زازئی کا ہاتھوں میں آیا کیچ ڈراپ کیا جس پر بولر نے سخت غصے کا اظہار کیا۔

حارث رؤف نے زلمی کے اوپنر محمد حارث کی وکٹ لی تو ساتھی کھلاڑی خوشی منانے آئے اس دوران حارث رؤف نے کامران غلام کو نشانے پر لیا اور چہرے پر تھپڑ رسید کر دیا۔

پرُجوش نوجوان نے بولر کے اس تھپڑ کو سنجیدہ نہیں لیا اور نہ ہی کوئی برہمی کا اظہار کیا، نوجوان کھلاڑی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بولر کی خوشی میں اپنا حصہ ملایا۔

فاسٹ بولر کے اس غیرذمہ دارانہ رویے پر کرکٹ ماہرین، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں