اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

وائرل ویڈیو: حسن علی اپنا منفرد ’جنریٹر‘ جشن مناتے ہوئے زخمی ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی جو وکٹ لینے کے بعد اپنے منفرد جنریٹر انداز میں جشن مناتے ہیں تاہم اب یہ انداز انہیں مہنگا پڑ گیا اور وہ زخمی ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر فاسٹ بولر جنہیں آئرلینڈ سیریز کے بعد پی سی بی نے ٹی 20 بلاسٹ کے لیے ریلیز کر دیا تھا وہ وہاں میچ کے دوران وکٹ کے حصول پر اپنا مخصوص جنریٹر انداز میں جشن منانے پر خود کو زخمی کرا بیٹھے۔

رپورٹ کے مطابق ناٹنگھم شائر کے خلاف وارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے وہ اولی اسٹونز کے آؤٹ ہونے کا جشن منا رہے تھے کہ اچانک پسلیوں میں تکلیف کے باعث وہ وہیں رک گئے۔

- Advertisement -

حسن علی کی جشن منانے کے دوران زخمی ہونے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے اور ان کے مداح جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

تاہم یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب حسن علی کو وکٹ کا جشن مناتے ہوئے ایسی کوئی چوٹ لگی ہو۔ اس سے قبل 2018 میں پاکستان کے دورہ زمبابوے کے دوران اسی سے ملتا جلتا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا، جہاں فاسٹ بولر اپنی وکٹ کا جشن مناتے ہوئے کندھے کو زخمی کرا بیٹھے تھے۔

واضح رہے کہ وارکشائر نے یہ میچ جیت لیا اور اس فتح میں حسن علی کی دو اہم وکٹوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں