بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

وائرل ویڈیو: کمسن لڑکے نے شیمپو کی بوتل سے ہیلی کاپٹر بنا ڈالا!

اشتہار

حیرت انگیز

خداد صلاحیتیں انسان سے حیرت انگیز کام کرا لیتی ہیں ایک کمسن لڑکے نے شیمپو کی خالی بوتل سے ہیلی کاپٹر بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

خداداد صلاحیتوں کی بدولت کچھ لوگ کم عمری میں ایسے کام کر گزرتے ہیں جس سے لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک حیرت انگیز کارنامہ مراکش کے 13 سالہ لڑکے امین اخباش نے انجام دیا، جس نے مستقل محنت اور لگن کے بعد شیمپو کی خالی بوتل سے ہیلی کاپٹر بنا ڈالا۔

عرب میڈیا کے مطابق مراکش کے مقامی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں امین نامی ایک لڑکا شیمپو کی خالی بوتل سے تیار ہیلی کاپٹر کو فضا میں پرواز کرتے ہوئے دکھا رہا ہے اور صارفین اس بچے کی صلاحیتوں کو سراہ رہے ہیں۔

- Advertisement -

 

شیمپو کی خالی بوتل سے ہیلی کاپٹر بنانے کا خیال کیسے آیا؟ اس سوال کے جواب میں امین نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کچرے سے کوئی انوکھی چیز بنانے کی سوچتا ہے اور ہیلی کاپٹر بھی اسی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

یہ کمسن لڑکا جو اسکول میں پڑھائی کے بعد اپنے والد کے ساتھ ورکشاپ میں ان کا ہاتھ بٹاتا ہے۔ ایک بار اس کے والد یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس نے بچی ہوئی لکڑیوں کو گیس میں تبدیل کر دیا۔ یہ دیکھنے کے بعد امین کے والد نے اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کا بیڑا اٹھایا اور اس کی بدولت وہ کئی ایجادات کر چکا ہے۔

امین اس سے پہلے زلزلے کی لہروں کا پتہ لگانے والا آلہ ایجاد کر کے مراکش بھر میں مشہور ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ وہ شمسی توانائی سے چلنے والی ایک کھلونا گاڑی بھی بنا چکا ہے۔

ٹرمپ کا ہم شکل پاکستان میں، کھیر فروخت کرنے کی ویڈیو وائرل

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں