جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

شتر مرغ کی سڑک پر بھاگنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شتر مرغ کی سڑک پر بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے ارنا کولم ضلع کے قصبے اڈاتھلا میں سڑک پر شتر مرغ کو بھاگتا دیکھ کر لوگ حیران اور خوش رہ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

ویڈیو میں حیرت انگیز طور پر شتر مرغ کو ایک شخص کی بات مانتے ہوئے اس کے اشارے پر چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شتر مرغ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 7.4 ملین سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feels of Kochi (@feels_of_kochi)

ایک صارف نے لکھا کہ ’کیرالہ کے شہری اب سب کچھ درآمد کررہے ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’مجھے وہ پسند ہے جو شتر مرغ کو ٹریفک کی طرح کنٹرول کررہا تھا۔‘ تیسرے صارف نے لکھا کہ ’پرانے زمانے میں بطخیں اور مرغیاں سڑکوں پر دوڑتی تھیں اب دیکھو بات شتر مرغ تک پہنچ گئی ہے۔‘

ایڈتھلا پنچایت کے صدر لیجی راکیش نے انکشاف کیا کہ شتر مرغ مقامی باشندے کا پالتو جانور ہے وہ بھاگ گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں