سوشل میڈیا پر کم عمر بچے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ اپنے دوست کے ساتھ فیل ہونے کی خواہش کا اظہار کررہا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کم عمر بچے کی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں وہ والدہ کے ساتھ گفتگو کررہا ہے اور لوگ اس کی گفتگو سن کر قہقہ لگائے بنا نہ رہ سکے۔
ویڈیو میں والدہ کہتی ہیں کہ تم کو یہ سوچنا ہے کہ میں کلاس میں سب سے آگے رہوں، ٹاپ کرو۔
لیکن ساتھ میں سر ہلانے کے بجائے لڑکا انہیں مضحکہ خیز جواب دے کر حیران کردیا، بچہ کہتا ہے کہ نہیں ہم کو اپنے دوست کے ساتھ پیچھے رہ جانا ہے۔‘
والدہ جواب دیتی ہیں کہ پیچھے ’بوکا‘ لوگ رہتے ہیں، جس پر بچہ فوری جواب دیتا ہے کہ ہم کو تو ’بوکا‘ ہی رہنا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’جب دوست مطالعہ سے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔‘
وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’سچ کہوں تو میں بھی اسکول میں یہی سوچتا تھا، شاید اسی لیے میں پیچھے رہ گیا جبکہ وہ دوست میرے بارے میں سوچے بغیر آگے بڑھ گئے۔
دوسرے صارف نے کہا کہ ’قوم کے بتہرین دماغ کلاس روم کی آخری بینچوں پر مل سکتے ہیں۔‘