اشتہار

کوہ پیما پہاڑی کے کنارے پر لٹک گیا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو امریکی ریاست کولوراڈو سے سامنے آئی ہے جہاں برفانی تودہ گرنے سے لیلینڈ نیسکی نامی کوہ پیما پہاڑی پر لٹک گیا۔

لیلینڈ نیکسی 8 فروری کے روز دی ربن کی چوٹی پر اکیلا ہی چڑھ رہا تھا جب وہ زمین سے 400 فٹ بلند برفانی تودے کی زد میں آگیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوہ پیما پہاڑی کے بیچ میں لٹکا ہوا ہے، پہاڑی پر چڑھنے سے قبل اس نے رسی سے باندھ کر خود کو محفوظ نہیں کیا تھا۔

کوہ پیما نے خود کو بچانے کے لیے برفانی تودے کے گرنے کے دوران ہی پہاڑ پر کلہاڑی مار کر اپنی جان بچانے کی کوشش کی۔

لیلینڈ کے ہیلمٹ میں کیمرہ لگے ہونے کی وجہ سے سارا واقعہ اس میں محفوظ ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کوہ پیما اپنے اوزار کی مدد سے ایک مقررہ پوزیشن تلاش کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ توازن برقرار رہ سکے۔

برفانی تودہ دو منٹ تک جاری رہا جس کے رکنے کے بعد کوہ پیما نے خود کو محفوظ کرلیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں