تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بریانی کھا کر ویٹر کو ٹپ نہ دینے کا انجام، ویڈیو دیکھیں

ہوٹل پر کھانے دوران اکثر لوگوں کی جانب سے ویٹر کو ٹپ دی جاتی ہے لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ٹپ دیے بغیر چلے جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی ریاست حیدرآباد سے سامنے آئی ہے جس میں ہوٹل میں گاہک سے زبردستی ٹپ لینے کی کوشش کی گئی اور ٹپ نہ دینے پر ویٹر اور ہوٹل عملے نے گاہک کی پٹائی کردی۔

کھانا کھانے کے بعد ویٹر کو 10 روپے ٹپ نہ دینے پر گاہک کی پٹائی کا واقعہ شمس آباد ائیرپورٹ کے قریب میں واقع ایک ہوٹل میں پیش آیا۔

کچھ نوجوان شمش آباد ائیرپورٹ کے قریب ایک ہوٹل میں بریانی کھانے کے لئے پہنچے اور کھانہ کھانے کے بعد ہوٹل کے ویٹر نے گاہک سے ٹپ کی رقم دینے کا مطالبہ کیا جس پر گاہک نے کہا کہ سروس پسند آنے پر ٹپ دیں گے۔

اس بات سے ناراض ہوکر ویٹر نے گاہک سے بحث تکرار کرتے ہوئے ان پر حملہ کردیا ہوٹل کے عملے نے بھی جھگڑا ختم کرنے کے بجائے ویٹر کے ساتھ مل کر گاہک کی پٹائی کردی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور کارروائی کا آغاز کردیا بعدازاں معلوم ہوا ہے مذکورہ ہوٹل میں ماضی میں بھی اس قسم کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -