بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

جو روٹ کی جیک لیچ کے ’سر‘ سے گیند چمکانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر جو روٹ کو فیلڈنگ کے دوران اسپنر جیک لیچ سے گیند چمکانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ نے وکٹیں لینے کے لیے انوکھی حکمت عملی اپنائی کیونکہ پاکستان کی ابتدائی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد صائم ایوب اور کامران غلام کی نصف سنچریاں کی بدولت مہمان ٹیم کو وکٹ حاصل کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی۔

اس موقع پر روٹ نے گیند کو چمکانے کا دلچسپ طریقہ اپنایا تاکہ لیچ، شعیب بشیر اور انگلش بولنگ لائن کو مدد مل سکے۔

- Advertisement -

روٹ نے گیند کو لیچ کے سر پر رگڑا، ایسا لگتا تھا جیسے وہ گیند کی ایک سائیڈ کو چمکانے کی کوشش کررہے ہیں، لیچ جن کے سر پر بال کم ہیں تو جو روٹ نے ان کے سر پر گیند چمکائی۔

اس سے قبل جب روٹ نے انگلینڈ کے گزشتہ دورہ پاکستان کے دوران بھی ایسا ہی کیا تھا۔

تاہم جو روٹ کو اس رویے پر سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ مجھے بال سے چھیڑ چھاڑ کی طرح لگتا ہے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ مجھے بال ٹیمپرنگ کی طرح لگتا ہے، سمجھ میں نہیں آتا انگلش کرکٹ بورڈ اسے اچھی چیز کے طور پر کیوں فروغ دے گی۔‘

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنالیے ہیں، انگلینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 127 رنز درکار ہیں۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں کامران غلام کی شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 366 رنز بنائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں