لاہور کی یونیورسٹی میں کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے گانے ’بے بی‘ پر قوالی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
لاہور کی یونیورسٹی میں قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں قوالوں نے کینڈین گلوکار جسٹن بیبر کے گانے ’بے بی‘ کو قوالی کے طور پر پیش کیا جسے سن کر سب حیران رہ گئے۔
قوالی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ناصرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
گانے کو صوفی موسیقی کی بھرپور روایات کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
’بے بی‘ کو قوالی طور پر پیش کرنے کے لیے روایتی آلات جیسے ہارمونیم، تبلا کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔
ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سامعین بیبر کے گانے کا نئے ورژن سے خوب متاثر ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ جسٹن بیبر کا بے بی گانا 2010 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کے البم کا نام مائی ورلڈ 2.0 ہے۔