جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

کراچی میں پولیس افسر کی رشوت مانگنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پولیس افسر کی رشوت مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے میں پولیس افسر کو رشوت مانگنا مہنگا پڑ گیا، شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو پر ایس ایس پی ن ےایکشن لیتے ہوئے افسر کو معطل کردیا۔

تھانہ شاہ لطیف کے تفتیشی افسر اے ایس آئی افتخار تنولی نے ملزمان کی رہائی کے لیے 80 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، شہری نے ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر نے نوٹس لیے ہوئے افسر کو معطل کرکے ڈی ایس پی اعظم حیات کو انکوائری افسر تعینات کردیا۔

اس سے قبل رشوت لیتے ہوئے چار پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ایس ایس پی کیماڑی نے معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا تھا۔

ایس ایس پی نے پاک کالونی کے ای ڈی پی او کو حکم دیا تھا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں اور ان کے مبینہ جرم سے متعلق اپنی رپورٹ جلد از جلد انہیں پیش کریں۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اگر ملزمان جرم میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں