بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کی دبئی میں اپنے مشہور گانے ’چھمک چھلو‘ پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے دبئی میں ایک زیورات کے برانڈ کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے ’چھمک چھلو‘ پر ڈانس کر کے اپنے چاہنے والوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔
اس موقع پر کرینہ نے آسمانی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جس کی وجہ سے وہ سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں اور اچانک اپنے ڈانس کے ذریعے اداکارہ نے تقریب کو چار چاند بھی لگا دیے۔
واضح رہے کہ کرینہ آخری بار فلم ’سنگھم اگین‘ میں نظر آئیں۔ اس فلم میں اجے دیوگن، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، اور دیگر بڑے اسٹارز بھی شامل تھے۔
اس سے قبل ماضی کی مشہور جوڑی شاہد کپور اور کرینہ کی ایک ایوارڈ تقریب میں ملاقات ہوئی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
بالی ووڈ کے مداح شاید اپنی آنکھوں اور کانوں پر یقین نہیں کریں گے، تاہم یہ حقیقت ہے کہ کرینہ اور شاہد کپور نے جے پور میں آئیفا 2025 کی پریس کانفرنس میں پرجوش ملاقات کی اور ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔
دونوں کے برسوں بعد اس طرح ملنے کو پاپرازی فوٹوگرافرز نے فوری طور پر محفوظ کیا، شاہد اور کرینہ نے مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے بات کی اور میڈیا کے سامنے باتیں کرتے بھی نظر آئے۔
کرینہ اور شاہد نے بالی ووڈ کی چند آئیکونک فلموں میں سے ایک‘جب وی میٹ’میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ رومینٹک فل آج بھی شائقین کے ذہنوں پر نقش ہے اور پرستار انھیں ان کے کردار گیت اور آدتیہ کے نام سے جانتے ہیں۔
آئیفا ڈیجیٹل ایوارڈز کے گرین کارپٹ پر اس ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ہم اکثر ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔