پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کویت کے شہری حج کے لیے ہیوی بائیکس پر مکہ مکرمہ رواں دواں، وائرل ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

اگلے چند روز میں مناسک حج کا آغاز ہو جائے گا کویت سے شہریوں کی حج کیلیے ہیوی بائیکس پر سعودی عرب آمد کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

حج سیزن کا آغاز ہوچکا ہے اور آئندہ چند روز میں مناسک حج شروع ہو جائیں گے۔ دنیا بھر سے لاکھوں زائرین اس فرض کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔

کویت سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں چند افراد کے گروپ کو ہیوی بائیکس پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ کی جانب رواں دواں دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

احرام باندھے یہ عازمین حج خوشی سے سرشار سفر حج پر روانہ ہیں اور گوگل میپس کے مطابق موٹر سائیکل سوار عازمین حج کو کویت سے مکہ پہنچنے کے لیے 15 گھنٹے لگیں گے۔

پاکستانی عازم حج کو نابینا ہونے سے بچا لیا گیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں