بھارت میں تھانے میں اچانک تیندوا گھس گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تمل ناڈو کے پولیس اسٹیشن میں داخل ہوا جس کے اندر ایک ڈیوٹی افسر موجود ہے، واقعہ پیر کی رات تقریباً 8 بجکر 25 منٹ پر نیلگیرس ضلع کے چھوٹے سے قصے نادووتم میں پیش آیا۔
47 سیکنڈ کے کلپ میں تیندوے کو باہر جانے کے لیے مڑنے سے کچھ دیر پہلے کھلے دروازے سے گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تیندوے کو دیکھ کر پولیس اہلکار خوفزدہ ہوگیا اور چھپ کر اس کے جانے کا انتظار کرتا رہا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیندوے کے جانے کے بعد پولیس اہلکار نے دروازے کے باہر جھانک کر تسلی کی اور پھر دروازہ بند کرلیا۔
محکمہ جنگلات کی ایڈیشنل چیف سیکریٹری سپریا ساہو نے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تیندوا کسی کو نقصان کیے بغیر وہاں سے چلا گیا۔
وائرل ویڈیو پر صارفین نے لکھا کہ ’جب تیندوا کمرے میں گیا تو وہ کہاں تھا؟‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’پولیس والے کے مزاج کی داد دینی چاہیے کیونکہ اس نے دروازہ بند کرنے کی کچھ غیر معمولی کوششیں کی۔