تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

جرمانہ کیوں کیا؟ لائن مین نے تھانے کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل

بھارت میں پولیس اہلکاروں کو لائن مین کو جرمانہ کرنا مہنگا پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست یوپی کے شاملی علاقے میں محکمہ بجلی کے لائن مین نے تھانہ بھون کی بجلی کاٹ دی کیونکہ پولیس اہلکاروں نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اسے 6000 روپے کا بھاری جرمانہ کیا تھا۔

محکمہ بجلی کے لائن مین نے زائد المیعاد بلوں کی وجہ بتاتے ہوئے تھانے کی بجلی منقطع کی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں لائن مین کو تھانے کی بجلی منقطع کرنے کے لیے کھمبے پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تھانے پر 56 ہزار روپے کے الیکٹرک کے بل واجب الادا ہیں۔

جب لائن مین پر جرمانہ عائد کیا گیا تو ملازم نے بجلی کے بل کو جواب بنا کر تھانے کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ کیا۔

Comments

- Advertisement -