تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شیر کو تنگ کرنا رکھوالے کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

شیر کو دیکھ کر اچھے اچھے دور بھاگ جاتے ہیں لیکن شیر کے رکھوالے کو اس کو تنگ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ببر شیر کو تنگ کرنے کا ایسا ہی ایک واقعہ کیریبین جزیرے جمیکا میں پیش آیا جہاں چڑیا گھر کا ایک رکھوالے شیر کو تنگ کرنے پر اپنی انگلی سے ہی محروم ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چڑیا گھر کے ایک ملازم نے پنجرے کے اندر موجود ببر شیر کے دانتوں کو ہاتھ لگانے کی اس طرح سے کوشش کی جیسے وہ کسی بلی کے بچے کے ساتھ کھیل رہا ہے لیکن دیکھتے ہی دیکھتے ببر شیر نے چڑیا گھر کے ملازم کی انگلی کو اپنے نوکیلے دانتوں میں جکڑ لیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چڑیا گھر کے ملازم نے اپنی انگلی چھڑوانے کے لیے بہت جدوجہد کی لیکن ناکام رہا اور اپنی ایک انگلی سے محروم ہو گیا۔

یہ سارا منظر دیکھنے والی ایک خاتون نے کہا کہ ہم سمجھے کہ یہ سب مذاق ہے کیونکہ چڑیا گھر کے ملازمین کا معمول ہے کہ وہ آنے والے سیاحوں کو محظوظ کرنے کے لیے اس قسم کے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں اور صارفین اسے شیر کو تنگ کرنے پر سزا کا مستحق قرار دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -