تازہ ترین

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

کمسن بچی کی ’مکڑیوں‘ کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

مکڑی کے بارے میں سن کر ہی ذہن میں خوف سا آنے لگتا ہے، سانپ ہو یا بڑی مکڑی لوگوں میں خوف پیدا کردیتی ہے۔

لیکن حال ہی میں ایک چھوٹی بچی کی دیوہیکل مکڑیوں کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو دیکھ منظرعام پر آئی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

مکڑی ہو یا چھپکلی بچے اکثر انہیں دیکھ کر چیخنے چلانے لگتے ہیں اور وہاں سے بھاگ جاتے ہیں۔

کمسن بچی بے خوف ہوکر ایک بڑی مکڑی کے ساتھ کھیلتی دکھائی دے رہی ہے اور انہیں اپنے ہاتھ میں اٹھا بھی لیتی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکڑی رینگتے ہوئے بچی کی پشت پر بھی چلی جاتی ہے لیکن وہ اس سے ڈرنے کے بجائے کھیلنے میں مصروف ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور بچی کو ’اسپائیڈر گرل‘ کہہ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ جلد ہی مکڑیوں کی قیادت کرے گی۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’مجھے مکڑیوں سے نفرت ہے۔‘

کچھ صارفین نے ننھی بچی کی بے خوفی سے کھیلنے پر اسے بہادر قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -