گرمی کے موسم میں طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری اے ٹی ایم بوتھ میں سونے لگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی میں لوگ خوفناک گرمی کی لہر کے دوران طویل بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے اے ٹی ایم میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
وائرل ویڈیو میں جینتی کشواہا نامی خاتون اور ان کے تین بیٹوں کی جن کی عمریں 10، 14 اور 16 سال ہیں، اے ٹی ایم کے اندر سوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جینتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں پر ہیں کیونکہ یہاں بجلی ہے، ہم کہاں جائیں؟ ہمیں رات یا صبح کے اوقات میں بجلی نہیں مل رہی، اس لیے پورے خاندان کے ساتھ گرمی سے نجات کے لیے اے ٹی ایم میں آرام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی کے حکام کی جانب سے صحیح صورتحال کے بارے میں نہیں بتایا جارہا، اس صورتحال میں سڑکوں پر بچوں کے ساتھ نہیں سو سکتے، اسی لیے بچوں کے ساتھ اے ٹی ایم میں رہ رہے ہیں۔
خاتون کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش نے لوگوں کو احتجاج پر مجبور کردیا ہے، بجلی نہ ہونے سے تنگ اکر مکین سڑکوں پر بیٹھ گئے اور دھرنا دے دیا۔