ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

بیوی کو 2 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم، شوہر سکوں کا تھیلا لے کر عدالت پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں عدالت نے شوہر کو حکم دیا کہ وہ اہلیہ کو 2 لاکھ روپے ادا کرے تو وہ حیران کُن طور پر سکوں سے بھرا تھیلا لیے عدالت پہنچ گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تمل ناڈو کی فیملی کورٹ نے شہری کو بیوی کو بطور ہرجانہ 80 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیا لیکن انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ وہ روپے کے بجائے سکوں سے بھرا بیگ لے کر عدالت پہنچے گا۔

مذکورہ شخص ٹیکسی ڈرائیور ہے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، گزشتہ سال اس کی بیوی کی طلاق کی درخواست کے بعد عدالت نے اسے دو لاکھ بطور دیکھ بھال ادا کرنے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

18 دسمبر کو وہ اپنی گاڑی میں عدالت پہنچا اور سکوں کے تھیلے اتارنے لگا، اس کے پاس ٹوٹل 20 تھیلے موجود تھے جنہیں لے کر وہ کمرہ عدالت چلا گیا۔

جب اس نے سکے حوالے کیے تو جج نے کہا کہ اس کے بجائے نوٹوں میں رقم ادا کرے بعد میں اسے ویڈیو میں سکوں کے ساتھ عدالت سے باہر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اگلے روز وہ روپے لے کر واپس پہنچا جس کی رقم 80 ہزار روپے تھی اور اسے بقیہ رقم کچھ عرصے میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

گزشتہ سال جون میں بھی اسی طرح کا واقعہ راجستھان میں پیش آیا تھا جہاں شوہر 10 روپے کے سکوں سے بھری سات بوریاں لے کر عدالت پہنچا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں