ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

شہری کا موٹر سائیکل سے محبت کا منفرد انداز، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شہری نے اپنی موٹر سائیکل کی سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کچھ لوگوں کو اپنی قیمتی یا پسندیدہ چیزوں کی حفاظت کرنے اور ان کا خیال رکھنے کا جنون کی حد تک شوق ہوتا ہے لیکن کیا آپ نے ان چیزوں کی سالگرہ مناتے کسے کو دیکھا ہے یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا۔

لیکن بھارت میں ایک شہری نے اپنی موٹر سائیکل کی سالگرہ منا کر سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری موٹر سائیکل پر چھری لگا کر کیک کاٹ رہا ہے جبکہ ارد گرد اس کے گھر والے بھی موجود ہیں۔

منفرد ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے اور حیرانی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’وہ پہلے سائلنسر استعمال کرکے موم بتیاں بجھا سکتے تھے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’موٹرسائیکل ہر شخص کے لیے پہلی محبت کی مانند ہوتی ہے۔‘ تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’مردوں کے موٹر سائیکل کے معاملے میں جذبات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں