جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

شہری گاڑی سمیت شو روم میں جا گھسا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں شہری نئی گاڑی خریدنے کے چند گھنٹوں بعد ہی گاڑی سمیت شو روم میں جا گھسا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ مائیکل مرے نے ٹم ڈلے مزدا ساؤتھ زون ٹاؤن سے خریدی تھی لیکن دعویٰ کیا کہ احاطے سے نکلنے کے فوری بعد ہی اسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

مائیکل مرے نے کار کو لیموں قرار دیتے ہوئے اپنے ادا کردہ چار ہزار ڈالر کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

اس نے کہا کہ گاڑی ناقص اور قابل استعمال نہیں تھی تاہم منیجر نے اس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رقم واپس دینے سے انکار کردیا۔

منیجر نے بتایا کہ کار کو جیسا ہے ویسی ہی حالت میں فروخت کیا گیا تھا اور یہ اب واپس نہیں ہوسکتی۔

گاہک مرے نے دھمکی دی کہ اگر گاڑی واپس نہیں کی گئی تو وہ کار ڈیلر شپ کے سامنے والے دروازے سے لے جائے گا، اور تھوڑی دیر بعد ہی وہ گاڑی سمیت شو روم میں جا گھسا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مائیکل مرے دروازہ توڑتے ہوئے گاڑی سمیت شو روم میں داخل ہوجاتا ہے۔

شوروم نے دعویٰ کیا کہ مرے کے اس عمل سے تقریباً ڈالر10,000 کا نقصان ہوا۔ اطلاعات کے مطابق واقعے کے وقت سات افراد سامنے والے دروازے کے قریب موجود تھے تاہم خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

بعدازاں پولیس نے مرے کو گرفتار کیا اور اس پر سنگین مجرمانہ شرارت اور لاپرواہی کا الزام لگایا گیا۔

ڈیلر شپ ملازم نے کہا کہ کون جانتا ہے یہ جان لیوا ہوسکتا تھا، وہ غصے میں واپس آیا اور بغیر سوچے سمجھے شو روم کو نقصان پہنچایا۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں