جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

مالی پریشانیوں سے تنگ نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے حیدرآباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، ایک شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر واٹر ٹینک سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رامو نامی 48 سالہ شخص نے قطب اللہ پور واٹر ٹینک پر چڑھ کر اچانک بلندی سے چھلانگ لگادی۔ جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی بیوی اور بچے آندھرا پردیش کے سریکاکولم میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے ایسے میں رامو گھر میں تنہا تھا اور قریب میں واقع واٹر ٹینک پر چڑھ کر چھلانگ لگادی، جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اس سے قبل لاہور میں باپ نے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔

قتل کی یہ لرزہ خیز واردات لاہور کے فیکٹری ایریا کے علاقے میں پیش آئی جہاں باپ نے پہلے بیٹے کو قتل کیا اور پھر خود بھی اپنی جان دیدی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے واردات پر پہنچ گئے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باپ نے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد اپنی بھی جان دے دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں