ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

بجلی کے تاروں پر ’پل اپس‘ لگانے والے شخص نے سب کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بجلی کے تاروں پر ’پل اپس‘ لگا کر ایک شخص نے سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر اکثر خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو وائرل ہوجاتی ہیں، ایسی ہی ویڈیو میں ایک شخص کو بجلی کے تاروں پر پل اپس کرتے ہوئے دیکھا گیا جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

ویڈیو میں اس شخص کو یوٹیلٹی پولز سے منسلک بجلی کی تاروں پر پل اپس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں پر اس شخص کو بلا خوف و خطر پل اپس لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’جگہ کوئی بھی ہو، بس ٹرین کرو۔‘

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، ایک شخص نے لکھا کہ موت کے ساتھ تربیت کررہا ہے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بجلی پیدا کرنے والی ورزش ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں