تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سمندری سانپ نے کشتی پر بیٹھے معروف یوٹیوبر کو ڈس لیا؟ ویڈیو نے دل دہلا دیے

سڈنی: آسٹریلیا کے مشہور یوٹیوبر بورڈی موس نے بیچ سمندر میں بنائی گئی سانپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی جسے دیکھ کر ان کے مداح ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بورڈی کشتی پر سمندر کی سیر کررہے تھے کہ اس دوران انہیں سمندری سانپ دکھا اور وہ تیرتا ہوا ان کے پاس آگیا، خوش قسمتی سے سانپ نے انہیں نہیں ڈسا۔ یوٹیوبر نے خوفناک مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیے۔ حیران کن طور پر وہ سانپ کو دیکھ کر بھی خائف نہ ہوئے بلکہ مستیاں کرتے نظر آئے۔

ان مناظر کو دیکھ کر معروف شخصیت کے مداح و چاہنے والے دنگ رہ گئے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سمندری سانپ عموماً انسانوں سے دور رہتے ہیں لیکن مذکورہ سانپ شاید اپنی جوڑی کی تلاش میں کافی دباؤ کا شکار معلوم ہورہا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سانپ تیرتا ہوا ان کی کشتی کے پاس آیا یہاں تک کہ اس نے بوٹ پر چڑھنے کی بھی کوشش کی لیکن چند لمحوں کے لیے اپنا سر رکھنے کے بعد دوبارہ لوٹ گیا۔

اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، واقعی یہ اپنی نوعیت کی منفرد ویڈیو ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by YBS (@brodiemoss)

Comments

- Advertisement -