کینیا میں عجیب و غیب واقعے میں شہری ہیلی کاپٹر سے لٹک گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، ویڈیو میں ایک شخص کو ہیلی کاپٹر سے لٹکتے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے لگتا ہے تو وہ ہیلی کاپٹر سے لٹک جاتا ہے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق، ہیلی کاپٹر پر چمٹے ہوئے شخص کی شناخت 28 سالہ اوما کے نام سے ہوئی ہے، جس نے مبینہ طور پر ہیلی کاپٹر پر سوار افراد سے پیسے اور سواری مانگی جب وہ کینیا کے گاؤں راپوگی سے نکلا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک اضافی مسافر ہونے کا احساس ہونے پر پائلٹ نے قریبی کھیت میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
اس شخص نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اسے بروقت بحفاظت نیچے لایا گیا کیونکہ اس نے ہوا کے وسط میں تھکن محسوس کرنا شروع کر دی تھی۔ تاہم، وہ معذرت خواہ نہیں رہے اور اصرار کیا کہ وہ بغیر کسی مسئلے کے نیروبی کا 65 منٹ کا سفر مکمل کر سکتے تھے۔
اس نے تجربے کو پُرجوش قرار دیا اور کہا کہ وہ عام طور پر نقل و حمل کے لیے گدھوں پر انحصار کرتے ہیں اس لیے یہ پرواز ان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔
ہیلی کاپٹر سے لٹک کر سفر کرنے والے شخص کو دیگر افراد کی جان خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔