جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

ویڈیو: چلتی ٹرین میں انسٹاگرام ریل بنانے والا لڑکا منہ کے بل گر پڑا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں چلتی ٹرین میں انسٹاگرام ریل بنانے والا لڑکا منہ کے بل گر پڑا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والا شخص ٹرین سے لٹک کر انسٹاگرام ریل بناتے ہوئے گر پڑا۔

واقعے کی مختصر کلپ جسے ریڈٹ اکاؤنٹ انڈٰن ریولیز پر پوسٹ کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی نوجوان کے لاپرواہ رویے کی مذمت کررہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا ٹرین کی کھڑکی سے لٹکا ہوا ہے جبکہ اور خطرناک طریقے سے لٹک رہا ہے، چند لمحوں کے بعد ٹرین کی رفتار آہستہ ہوجاتی ہے اور وہ پٹریوں پر گرجاتا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں:

لڑکا دوبارہ اٹھ کر ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کرتا ہے۔

ویڈیو پر اترپردیش پولیس نے حکام سے کارروائی کرنے پر زور دیا جبکہ اطلاعات کے مطابق واقعہ کاس گنج کانپور ٹرین میں پیش آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں