بھارت میں گاڑی سیکھنے والا شخص جھیل میں جاگرا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع جنگاون میں ڈرائیور گاڑی سیکھنے کے دوران جھیل میں جاگرا جس کے بعد اسے مقامی شخص نے بچالیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔
کار جنگاؤں کی بٹوکما کنٹا جھیل میں ڈوبی ہوئی ہے جب کہ دو افراد، ٹرینی ڈرائیور اور انسٹرکٹر گاڑی سے اتر کر تالاب سے باہر نکل رہے ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک اور شخص جس نے دونوں کو بچانے کے لیے جھیل میں چھلانگ لگا دی تھی، دونوں افراد کو تالاب سے باہر نکلنے میں مدد کررہا ہے جبکہ ارد گرد لوگ بھی جمع ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب ڈرائیونگ انسٹرکٹر کے ساتھ، بٹوکما کنٹا جھیل کے قریب گراؤنڈ میں ڈرائیونگ سیکھ رہا تھا کچھ دیر گاڑی چلانے کے بعد ڈرائیور نے غلطی سے بریک لگانے کے بجائے ایکسلیٹر پر پاؤں رکھ دیا جس کے نتیجے میں کار جھیل میں جا گری۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد گاڑی کو چھوڑ کر پانی میں کود گئے کیونکہ یہ جھیل میں ڈوبنے لگی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد یہ لوگ ایک مقامی کی مدد سے بحفاظت تیر کر جھیل سے باہر آگئے جس نے اس واقعہ کو دیکھا اور انہیں بچانے کے لیے پہنچ گیا۔
پولیس نے مزید کہا کہ ڈرائیور کے خلاف جلدی اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔