تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ٹرین میں نوجوان کی عجیب وغریب حرکت (ویڈیو وائرل)

بھارت میں مسافر نے ٹرین میں بیٹھنے کی جگہ نہ ہونے پر اپنی مدد آپ کے تحت ‘جگاڑی سیٹ’ بنا لی، حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سفر کے دوران شہری نے ٹرین میں سیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اپنی جگہ از خود بنائی، نوجوان کی عقل مندی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے اور ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے۔

انٹرنیٹ پر وائرل مناظر میں دیکھا جاسکا ہے کہ کس طرح مسافر نے چادر کی مدد سے اپنے لیے بیٹھنے اور لیٹنے کے لیے جگہ بنائی، شہری نے کپڑے کے کونوں کو ٹرین کے دونوں اطراف مضبوطی سے باندھ دیا۔

مذکورہ شخص نے ٹرین کے اوپری حصے پر چادر باندھی تاکہ دیگر مسافر نیچے سے گزر بھی سکیں، کپڑے سے بنی سیٹ ایک طرح سے جھولے کا منظر پیش کرنے لگی۔

اس موقع پر ریل میں موجود دیگر افراد بھی شہری کی حرکت پر حیران وپریشان دکھائی دیے۔

Comments

- Advertisement -