پاپڑ فروخت کرنے والے بچے نے 500 روپے دینے والے شخص کو جواب دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ساحل پر پاپڑ بیچنے والے چھوٹے بچے کے ساتھ ایک شخص کی گفتگو نے انٹرنیٹ صارفین کو جذباتی کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔
مختصر کلپ کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا جسے اب تک 10 ملین کے قریب ویوز مل چکے ہیں۔
اس شخص کی جانب سے پوچھنے پر بچہ بتاتا ہے کہ اب تک ایک بھی پاپڑ نہیں فروخت ہوا۔
قیمت پوچھنے پر بچہ اس سے کہتا ہے کہ ایک پیکٹ 30 روپے کا ہے جب اس آدمی نے اس پانچ روپے میں خریدنے کی پیشکش کی تو لڑکا ہچکچاہٹ کا شکار ہوا لیکن جلد ہی راضی ہوگیا۔
تاہم اس شخص نے اسے 500 روپے دے کر حیران کردیا، بچے نے رقم لینے سے انکار کردیا او رکہا کہ کام کرتا ہوں بھیک نہیں مانگتا۔
بچے کی بات سے متاثر ہوکر اس شخص نے درخواست کی کہ وہ اپنی ماں کے لیے رقم قبول کرلیے، کچھ سمجھانے کے بعد بچہ مان گیا اور رقم رکھ لی۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے متاثر کیا ہے اور کمنٹ سیکشن میں اس پر تبصرے کررہے ہیں۔