بھارت میں بیچ سڑک پر بیٹھ کر چائے پینے والا شخص ویڈیو وائرل ہونے پر مشکل میں آگیا۔
بنگلورو پولیس نے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا جب اس کی مصروف سڑک کے بیچ میں کرسی پر بیتھ کر چائے پیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ وہ شخص مصروف سڑک کے بیچ میں پلاسٹک کی کرسی پر سکون سے بیتھا چائے پی رہا ہے جیسے یہ کوئی گھر کا کمرہ ہو۔
ویڈیو کو اس شخص کو سکون سے دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ رکشہ اور دیگر گاڑیاں قریب سے گزر رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو کے بعد ایس جے پارک پولیس نے جلد ہی اس کی شناخت کرلی اور اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بنگلورو پولیس نے شہریوں کو مصروف سڑک پر اس طرح کی ویڈیو بنانے سے خبردار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس پر تنقید کی جارہی ہے۔