ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

شہری پر آسمانی بجلی آگری، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

جارجیا کے ریزروٹ میں روسی سیاح آسمانی بجلی گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا، واقعے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ جارجیا کے ریزورٹ میں اس وقت پیش آیا جب پاول سمرنوف نامی روسی سیاح رقص کرنے میں مگن تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں سمرنوف کو اپنے بھائی اور ایک دوست کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے اسی اثنا میں اس پر بجلی آگری اور وہ زمین پر گر گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بجلی روسی سیاح کے سر کے پچھلے حصے پر گری اور اس کے بھائی اور ایک دوست کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور انہیں اس کی مدد کے لیے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاول سمرنوف کے بھائی نے اپنی جلتی ہوئی ٹی شرٹ سے آگ بجھائی جب کہ ان کے دوستوں نے ایمبولینس کو بلایا۔

واقعے سے متعلق بیان کرتے ہوئے متاثرہ شخص نے کہا کہ اسے لگا کہ وہ جسم جھلسنے کی وجہ سے مرنے والا ہے۔

اس نے کہا کہ پہلی چیز میں نے جو دیکھی وہ روشنی تھی اور جیسی ہی بجلی گری تو سانس لینا مشکل ہوگیا تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ ٹانگیں اور بازو کام نہیں کررہے، اس وقت ایسا محسوس ہوا کہ کچھ دیر میں جل کر مر جاؤں گا۔

علاوہ ازیں وہ اسپتال میں زیر علاج ہے اور امکان ہے کہ اسے چند روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں