اشتہار

دنیا کی سب سے لمبی زبان والے شخص نے زبان سے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کی سب سے لمبی زبان کا ریکارڈ رکھنے والے شخص نے اس کے ساتھ پینٹنگ کا منفرد ہنر دکھایا۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والے نک اسٹوبرل کی زبان 10.1 سینٹی میٹر لمبی ہے جس کے بعد انہیں لمبی زبان (مرد) کا ریکارڈ حاصل ہے۔

تاہم اسٹوبرل نے اپنی لمبی زبان سے شو میں وہ کر دکھایا جسے دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی، انہوں نے اپنی لمبی زبان کا استعمال کرتے ہوئے پورٹریٹ پینٹ کردیا۔

- Advertisement -

شو میں موجود ہوسٹ نے کہا کہ مجھے آپ کو ایسا کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہئے، تاہم نک نے اپنی لمبی زبان سے ایک پوٹریٹ تیار کیا۔

https://twitter.com/thismorning/status/1627636465361469443?s=20

نک اسٹوبرل کی زبان اتنی لمبی ہے کہ وہ اپنی کہنی کو بھی چھو  سکتا ہے، ایسا کام جسے کرنا انسان کے لیے ناممکن سمجھا جاتا ہے۔

نک نے اپنی پینٹنگز بیچ کر 1200 ڈالر پاکستانی روپے کے مطابق (99,000 روپے) کمائے ہیں۔

2012 سے اب تک مرد کی سب سے لمبی زبان کا ریکارڈ نک کے پاس ہے، خواتین کی سب سے لمبی زبان کا ریکارڈ چینل ٹیپر کے پاس ہے جس کی پیمائش 9.75 سینٹی میٹر ہے۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کی ایڈنبرا یونیورسٹی کے مطابق اوسطاً انسانی مرد کی زبان تقریباً 8.5 سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں