منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران نماز کی ادائیگی، روح پرور مناظر کی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے سبب سڑکیں زیر آب آگئیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زائرین نے مسجد الحرام میں نماز مغرب بارش کے دوران ادا کی اور اللہ رب العزت کے حضور دعائیں مانگیں۔

اس دوران کعبے کی چھت سے پانی ’میزاب رحمت‘ کے ذریعے نیچے گرتا رہا،

’میزاب رحمت‘ خانہ کعبہ کی چھت پر شمالی جانب نصب ہے، اس سے بارش کا پانی حجر اسماعیل کی جانب والے حصے میں گرتا ہے۔

یاد رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے، تاکہ آنے والے زائرین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں