اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مہوش حیات کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے امریکا گلوکارہ کے گانے پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ امریکی گلوکارہ لیبی انسا فونجی کے مشہور گانے ’پیوپل‘ پر ڈانس کررہی ہیں۔

مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اس چیلنج میں کودنا پڑا بس اس گانے اور ڈانس کو پسند کریں۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

مہوش حیات سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی انہوں نے ڈینئل کریگ (جیمز بانڈ) کا انداز اپناتے ہوئے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ مہوش حیات کچھ عرصہ قبل مارول اسٹوڈیوز کی منی سیریز مس مارول میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔

مہوش حیات نے ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں سعید، کبریٰ خان ودیگر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں