بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

’میری مہندی ہے جانے دو‘ دلہن کی ٹریفک اہلکار سے درخواست، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دلہن نے ٹریفک اہلکار سے چالان نہ کرنے کی درخواست کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی دلہن کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ٹریفک پولیس اہلکار نے روک لیا اور چالان کرنے لگے تو دلہن نے ان سے درخواست کردی۔

ڈرائیور کو بظاہر ٹریفک کی خلاف ورزی پر روکا گیا لیکن دلہن انچل اروڑا پولیس اہلکار سے بات کررہی ہیں۔

- Advertisement -

آنچل نے مسکراتے ہوئے افسر سے کہا کہ ’میری ہلدی کی تقریب ہے براہ کرم مجھے جانے دو۔‘ جس کے بعد پولیس اہلکار نے انہیں جانے کی اجازت دی۔

پولیس اہلکار نے آنچل سے کہا کہ ’منہ میٹھا کرکے جانا۔‘ جس پر دلہن کہتی ہیں کہ واپسی پر پکا آپ کے لیے مٹھائی کا ڈبہ لاؤں گی۔

دلچسپ ویڈیو کار کی اگلی نشست پر بیٹھے شخص نے فلمائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پولیس اہلکار کی تعریف کی جارہی ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’پولیس پہلی بار اچھی لگی ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں