تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’سمندر سے اچانک ’جل پری‘ نکل آئی؟ ویڈیو وائرل

پراسرار سمندری مخلوق کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ دنیا کے وسیع سمندروں میں چھپے ہوئے ہیں اور ایسے ہی خیال لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ ہیں۔

آدھے انسان اور آدھی مچھلیوں (جل پری) کے بارے میں بھی کہانیاں ایک طویل عرصے سے موجود ہیں لیکن اس بات کا کوئی حقیقی ثبوت نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے سمندر میں ایک ‘جل پری’ دیکھی ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ سمندر میں دیکھی گئی جل پری؟ مذکورہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

اس کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سرمئی نیلے رنگ کا اور انتہائی متحرک نظر آنے والا جانور اپنے جسم کو دکھانے سے پہلے ساحل پر چڑھتا ہے اور پھر سمندر میں چھلانگ لگاتا ہے۔

ویڈیو میں آخری چیز جو آپ دیکھتے ہیں وہ ہے جلپری کی دم پانی میں جا رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک جدید لباس پہنے ہوئے ہے جس میں کندھے کے پیڈ، کالر اور اس کی پیٹھ پر اسپائکس ہیں۔

ویڈیو میں اس جل پری کے چاندی جیسے لمبے بال ہیں اور اس کے خوفناک چہرے کی ساخت عجیب و غریب مشابہت رکھتی ہے، یہ تقریباً کسی اینیمیٹڈ گیم کی طرح لگتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت سے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور صرف اس پر بے ساختہ مسکرادیے۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’جلپری نہیں جلپارہ کی طرح نظر آتی ہے‘۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’مودی ہے تو یہ بھی ممکن ہے۔‘

Comments

- Advertisement -