چیمپئن کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے انٹرمیامی میچ کے دوران ریفری سے الجھ پڑے اور میچ کے بعد ان پر حملہ کر دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائل ہو رہی ہے جس میں ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو نیویارک سٹی کے خلاف انٹر میامی میچ کے دوران ریفری سے الجھتے اور میچ کے بعد ان پر حملہ آور ہوتے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیونل میسی نے میچ کے بعد ریفری کو گردن سے پکڑ لیا۔ یہ حملہ انہوں نے یلو کارڈ دکھائے جانے کے حوالے سے کیا۔
رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر نے پہلے اس فیصلے پر اعتراض کیا اور اسسٹنٹ ریفری کے پاس گیا اور پھر میچ کے بعد اس کو گردن سے پکڑ لیا۔
ہسپانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میسی میچ ختم ہونے کے بعد ریفری سے واضح طور پر ناراض تھے اور انہوں نے میچ کے دوران کئی فیصلوں پر ان کی سرزنش کی۔ ہسپانوی اخبار نے رپورٹ کیا کہ میسی نے ریفری سے کہا کہ تم بزدل ہو۔
واضح رہے کہ انٹر میامی اور نیویارک سٹی کا یہ میچ دو، دو سے برابر رہا۔