بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ویڈیو: کم عمر ڈرائیور نے خاتون کو روند ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک اور عمر ڈرائیور نے خاتون کو روند ڈالا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پونے میں ہولناک حادثے کو لوگ نہیں بھولے جہاں 19 مئی کو کلیانی نگر میں 17 سالہ لڑکے نے اپنی پورشے اسپورٹس کار سے دو آئی ٹی انجینئروں کو کچل دیا تھا۔

اب الندی میں ایک اور خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔

- Advertisement -

اس واقعے میں ایک 17 سالہ لڑکے نے ایک خاتون کو اپنی کار تلے روند ڈالا جس کی ویڈٰیو نے لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

یہ واقعہ متاثرہ خاتون کی رہائش گاہ کے قریب پیش آیا جن کی شناخت نازوکا رنجیت تھورٹ کے طور پر ہوئی ہے، جو وڈگاؤں گھنند کا رہائشی ہیں۔

 پولیس کے مطابق ملزم اور متاثرہ میں گاڑی چلانے کے معاملے پر جھگڑا رہتا تھا، ہفتے کے روز جھگڑا مزید بڑھ گیا اور لڑکے نے خاتون کو گاڑی سے ٹکر ماری جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جب متاثرہ خاتون کا شوہر ملزم لڑکے کے پاس پہنچا تو اس نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں