بھارت میں شادی کی تقریب میں بندر آیا اور مہمانوں کی پلیٹ سے کھانا لے کر فرار ہوگیا۔
بھارت میں بندروں کی بہتات ہے اور اکثر سوشل میڈیا پر ان کی شرارتوں کی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو شادی کی تقریب سے سامنے آئی ہے۔
مہندی میں مہمانوں کا گروپ اس وقت حیران رہ گیا جب ایک بندر آیا اور تقریب پر دھاوا بول دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر اسٹیج کے دوسری طرف گیا اور جو مہمان کھانے کی پلیٹ پکڑے ہوئے تھے ان سے کھانا چھین کر فرار ہوگیا۔
بندر کی اس حرکت پر شادی میں موجود لوگ بھی مسکرائے بنا نہ رہ سکے۔
بندر کو مہمان کی پلیٹ سے کھانا چوری کرتے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین کی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔